کانگو وائرس او لمپنی سکین جیسے وائرس سے جانوروں کو بچانے کے لئیے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ



مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)ڈپٹی کمشنر مردان فیاض خان شیرپاو کے زیر صدارت عیدالاضحیٰ 2024 کے موقع پر مویشی منڈیوں اور جانوروں کے زبح کرنے کے حوالے سے میٹینگ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز/ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ضلع بھر کے تحصیل میونسپل آفیسرز، محکمہ لائیو سٹاک، صحت، ریسکیو 1122 , سول ڈیفنس اور واٹر سنیٹیشن سروسز کمپنی کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے میٹینگ کے شرکا کو عیدالاضحیٰ کے موقع کانگو وائرس او لمپنی سکین جیسے وائرس سے جانوروں کو بچانے کے لئیے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔ تمام متعلقہ محکموں نے ڈپٹی کمشنر کو عیدالاضحی کے تاحال اور مستقبل میں اٹھانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفینگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹی ایم ایز رجسٹرڈ مویشی منڈیاں قائم کریں جسمیں تمام محکموں کے کیمپس قائم کئیے جائیں، اس کے ساتھ ساتھ تمام رجسٹرڈ منڈیوں میں جانوروں اور شہریوں کیلئے تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ محکمہ لائیوسٹاک سمیت دیگر محکمے بھی جلد از جلد کنٹی جنسی پلان کو حتمی شکل دیں ۔

اسکے علاوہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ ، پولیس و ٹی ایم ایز قانونی کاروائی عمل میں لائی گی۔انہوں نے مذید کہا کہ مویشی منڈیوں کے داخلی و خارجی راستوں میں محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے جانوروں کو کانگو وائرس جیسے وائرس سے بچانے  کیلئے حفاظتی سپرے کے لئیے کیمپ لگائیں جائیں جبکہ مویشی منڈیوں میں کورونا وباء سے بچاو کیلئے محکمہ صحت کے ٹیمیں بھی موجود ہوگی جوکہ جاری ایس او پیز پر سختی سے عملدرامد کروائے گی۔

ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر قربانی کے جانوروں پر سپرے / ویکسین کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اسکے ساتھ ساتھ دو موبائل ٹیمیں مختلف علاقوں میں سپرے /ویکسین کریں گی تاکہ قربانی کے جانوروں کو کسی بھی قسم کے جراثیم/ بیماری سے بچایا جا سکے۔

ڈی سی مردان نے واٹر سنیٹیشن سروسز کمپنی اور ٹی ایم ایز کو قربانی کے بعد جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے پوائنٹس منتخب کرنے، اسکے بعد صفائی کرنے اور تمام فضلے کو مین پوائنٹس پر بروقت پہچانے کیلئے تمام تر پلان کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کی۔

عیدالاضحی کہ موقع پر محکمہ صحت،  ٹی ایم ایز اور واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسزکمپنی، ریسکیو 1122 کہ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے  ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔


0/Post a Comment/Comments