صوابی میں مائیگرنٹ ریسورس اسلام آباد کی جانب سے محفوظ اور قانونی ہجرت پر آگاہی سیشن

 

صوابی میں مائیگرنٹ ریسورس اسلام آباد کی جانب سے محفوظ اور قانونی ہجرت پر آگاہی سیشن


صوابی میں مائیگرنٹ ریسورس اسلام آباد کی جانب سے محفوظ اور قانونی ہجرت پر آگاہی سیشن

مردان( دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی) غیر سرکاری تنظیم لیبر ایجوکیشن آرگنائزیشن مردان کے زیر اہتمام ما ئیگرنٹ ریسورس سنٹر کے تعاون سے ضلع صوابی  میں شہریوں کے لیے محفوظ اور قانونی ہجرت پر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ 

اس آگاہی سیشن کا مقصد تمام لوگوں کو بیرونِ ملک ملازمت،تعلیم یا رہائش کی غرض سے ہجرت کے حوالے سے مستند معلومات فراہم کرنے کے علاوہ غیر قانونی ہجرت اور اس سے جڑے خطرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔
سیشن سے ما ئیگرنٹ ریسورس سنٹر کے تحسین اللہ اور لیبر ایجوکیشن کے حسن حسا س کا کہنا تھا کہ اگر ہجرت کا ارادہ ہو تو ہمیشہ قانونی ہجرت کا انتخاب کریں اور اپنی جان و مال کی حفاطت کریں۔ زیادہ تر لوگ ہجرت کا انتخاب بہتر مستقبل کے حصول کے لیے کرتے ہیں، اورتحقیق کے مطابق غیرقانونی ہجرت کواپنانے کی بنیادی وجہ مستند معلومات کا فقدان ہے، 

زیادہ تر لوگوں کا یہ خیال ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت کے ذریعے اپنے پسندیدہ ملک باآسانی، کم پیسوں میں اور جلد پہنچ جائیں گے جبکہ سچائی اسکے برعکس ہے۔شرکاء نے معلومات کو بہت مفید قرار دیا۔اور ایم آرسی کی کاوششوں کو سراہا

0/Post a Comment/Comments