پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مقابلوں کا انعقاد، جی ایچ ایس ایس بغدادہ مردان نے میدان مار لیا

 



مردان( دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی)پاکستان سائنس فاؤنڈیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان میں تین اضلاع' مردان' نوشہرہ اور صوابی'  کے سرکاری اور پرائیوٹ سکولوں کے درمیان انگریزی مضمون نویسی اور پوسٹر میکنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ 
تینوں اضلاع کے لڑکوں اور لڑکیوں کے سرکاری سکولوں میں سے صرف گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بغدادہ مردان نے حصہ لیا۔ کثیر تعداد میں لڑکوں اور لڑکیوں کے پرائیویٹ سکولوں نے بھی مقابلوں میں حصہ لیا۔ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بغدادہ مردان کے دانیال زاہد نے مضمون نویسی کے مقابلے میں تینوں اضلاع (مردان' صوابی' نوشہرہ) میں دوسری  جبکہ پوسٹر میکنگ مقابلے میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بغدادہ مردان کے یاسین رحمان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا نے اپنی کامیابی کو گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بغدادہ مردان کے پرنسپل اشرف علی سکول اساتذہ ذیشان خان، عابد رحمان، ناصر خان اور رحم سید کی محنتوں کا نتیجہ قرار دیا۔ سکول کے پرنسپل اشرف علی نے طلباء کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے اور ہمارے بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے بس انکو مناسب پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جہاں یہ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرسکیں۔



0/Post a Comment/Comments