رحیم‪‪‪ ‬‬‬اللہ‪‪‪ ‬‬‬یوسفزئی‪‪‪ ‬مرحوم‪‪‪ ‬‬‬کا‪‪‪ ‬‬‬مشن‪‪‪ ‬‬‬جاری‪‪‪،‬‬ ‪‪‪ 15 ‬‬‬نادار‪‪‪،‬‬‬یتیم‪‪‪ ‬‬‬بچیوں‪‪‪ ‬‬‬وبچوں‪‪‪ ‬‬‬کی‪‪‪ ‬‬‬اجتماعی‪‪‪ ‬‬‬شادیوں‪‪‪ ‬‬‬کی‪‪‪ ‬‬‬تقریب

 


رحیم‪‪‪ ‬‬‬اللہ‪‪‪ ‬‬‬یوسفزئی ‬مرحوم‪‪‪ ‬‬‬کا‪‪‪ ‬‬‬مشن‪‪‪ ‬‬‬جاری‪‪‪،‬‬‬
‪‪‪ 15‬‬‬نادار‪‪‪،‬‬‬یتیم‪‪‪ ‬‬‬بچیوں‪‪‪ ‬‬‬وبچوں‪‪‪ ‬‬‬کی‪‪‪ ‬‬‬اجتماعی‪‪‪ ‬‬‬شادیوں‪‪‪ ‬‬‬کی‪‪‪ ‬‬‬تقریب


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،محمد ایوب ایوب)انذرگئی کاٹلنگ میں رحیم اللہ یوسفزئی (مرحوم) کی رہائش گاہ پر اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔

رحیم اللہ یوسفزئی مرحوم کے خاندان اور رحیم اللہ یوسفزئی سنٹر فار ایکسلنس کے زیر سایہ 15 نادار،یتیم بچیوں وبچوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کی گئی۔بچیوں کو جہیز میں فرنیچر،کیچن سیٹ،ٹی سیٹ،واٹرسیٹ،فین، رضائی،کرسیاں،کپڑے اور ضرورت کے مطابق دیگر سامان دیا گیا،شادی کے نوجوانوں کو کپڑے،چادر،پکول،جوتے،مٹھائی  سمیت نقدی کا تحفہ دیا گیا

رحیم اللہ یوسفزئی مرحوم کے بیٹے ارشد یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہمارے والد نے صحافت کیساتھ مختلف شعبوں میں نادار اور یتیم بچوں،بیواوں،بے سہارا فیملیز  کا ہر ممکن مدد کرتا تھا،

نادار، بے سہارا اور یتیم بچیوں کی شادیوں اور ان کےلئے جہیز کا اہتمام بھی رحیم اللہ یوسفزئی مرحوم کی زندگی کے مقاصد میں شامل تھا،

مرحوم نے اپنی زندگی میں99 بچیوں کی شادیوں کا اہتمام کیا تھا اپنے مرحوم والد کے نادار اور یتیم بچیوں کی شادیوں  کے مشن کو ہم نے جاری رکھا ہے اور ان کے انتقال کے بعد ہم نے اب تک 26 شادیوں کا اہتمام کیا ہے،
مجموعی طور پر اب تک 125 جوڑوں کی شادیاں کرواچکے ہیں،

ارشد یوسفزئی نے مزید کہا کہ بچیوں کی جہیز اور شادیوں کےلئے رحیم اللہ یوسفزئی مرحوم کے دوست واحباب اور علاقے کے عمائدین بھی تعاون کرتے ہیں اپنے والد کے کام کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کا بھرپور عزم کرتے ہیں،

0/Post a Comment/Comments