مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی) پختونخوا قومی جرگہ تحصیل مردان کے چیف آرگنائزر شیر شاہ خان ہوتی نے کہا ہے کہ یتیم بچوں کی کفالت کار عظیم ہے جس میں دنیا اور آخرت دونوں کی کامیابی ہے اس سلسلے میں زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کا کردار قابل ستائش ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے چیئرمین محمد پرویز سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا،اس موقع پر زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے ایگز یکٹو ممبر احمد شاہ اور پختونخوا قومی جرگہ کے ممبران بھی موجود تھے،
زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے چیئر مین محمد پرویز نے ادارے کے اغراض و مقصد بیان کرتے ہو ئے کہا کہ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی ضلع مردان میں واحد اور منفرد ادارہ ہے جو اپنی سہولیات مختلف صاحب ثروت افراد کے تعاون سے ان یتیم و لاچار بچوں کو گھروں پر فراہم کر رہا ہے ادارے نے اب تک محدود وسائل کے باوجود زیادہ سے زیادہ مستحق بچوں کو ایک سالانہ شیڈول کے مطابق بنیادی سہولیات فراہم کی ہیں اور آئندہ بھی ممکنہ طور پر وسائل کے مطابق زیادہ سے زیادہ بچوں کو بنیادی سہولیات سے آراستہ کرے گا۔
”زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی“ نے اپنے قیام سے لے کر آج تک بے شمار یتیم اور لاچار بچوں کو بنیادی اور تعلیمی ضروریات کے علاوہ ہنر سیکھنے کے مواقع فراہم کیے ہیں اس وقت بھی ادارے کے پاس250یتیم و لاچار بچے رجسٹرڈ ہیں جن کو ادارہ اپنے سالانہ شیڈول کے مطابق سہولیات فراہم کررہا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی صاحب حیثیت حضرات کا تعاون جتنا زیادہ ادارے کو ملے گا مزید بے آسرا لوگ ادارے کی سہولیات سے فیض یاب ہوتے رہیں گے۔ شیر شاہ ہوتی نیزمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ محدود وسائل کے باوجود سینکڑوں یتیم و لاچار بچوں کو تعلیم اور صحت کی سہولیات دے رہا ہے جو ایک خوش آئند اقدام ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں