ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کےلئے کوشاں ہے،ڈی سی مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر




 کھلاڑی ملک کا قیمتی سرمایہ اور فخر ہے نوجوان تعلیم اور کھیل کود کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کرینگے۔ڈی سی مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر،ڈی ایس او مردان ساجد خان آفریدی


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) مردان  ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے کہا ہے کہ کھلاڑی ملک کا قیمتی سرمایہ اور فخر ہے نوجوان تعلیم اور کھیل کود کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کرینگے۔ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کےلئے کوشاں ہے۔
 ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مردان نے عبدالولی خان یونیورسٹی میں افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی فیتہ کاٹ کر امن کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر (ڈی ایس او) مردان ساجد خان آفریدی، فوکل پرسن مردان سپورٹس کمپلیکس ثاقب جان، ڈائریکٹر عبدالولی خان یونیورسٹی سمیت ودیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی)مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں میں کھیلوں کی فروغ کے لئے  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔اس قسم کے ایونٹس سے بہترین ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔کھیلوں کے میدانوں سے نوجوانوں کو صحتمند سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم ہوں گے۔نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا اور انہیں مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنا ہے تاکہ وہ منفی سرگرمیوں سے محفوظ رہ سکیں




0/Post a Comment/Comments