مسیحی برادری کا کردار بھی روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ مسیحی برادری کے حقوق اورانکی تحفظ کے لئے انکے ساتھ بھرپور معاونت کررہے ہیں،ڈی سی مردان عظمت اللہ وزیر

 




ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر اور ڈبلیو ایس ایس سی ایم بورڈ کے چیئرمین انجنیئر عادل نواز  مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹ رہے ہیں


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر اور ڈبلیو ایس ایس سی ایم بورڈ کے چیئرمین انجنیئر عادل نواز نے کہاہے کہ مردان کو صاف اور ماحول دوست شہر بنانے میں مسیحی برادری کا کردار بھی روز روشن کی طرح عیاں ہے۔

 مسیحی برادری کے حقوق اورانکی تحفظ کے لئے انکے ساتھ بھرپور معاونت کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے حوالے سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی

تقریب میں ڈبلیو ایس ایس سی ایم بورڈ کے ڈائریکٹر جاوید حسین،چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاہد خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فہد افتخار اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ اقلیتی برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اقلیتی برادری کے حقوق اور تحفظ کے لئے کوشاں ہیں۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاہد خان نے کہاکہ مسیحی برادری کو پہلے ہی سے تنخواہیں جاری کی گئی ہے جبکہ انکے مذہبی تہوار کے موقع پر انہیں چھٹیاں بھی دی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مردان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مسیحی برادری بھی اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا کررہی ہے۔انہوں نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے کہاکہ ہم مسیحی برادری کی خدمات کو سراہتے ہیں اورانکو درپیش مسائل کا ادراک رکھتے ہوئے انکے حل کے لئے کوشاں ہیں۔اس موقع پر مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا۔

0/Post a Comment/Comments