مردان ملکی سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین شہرہے،میئر حمایت اللہ مایار

 



 مردان ملکی سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین شہرہے،میئر حمایت اللہ مایار

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی )سٹی میئرمردان حمایت اللہ مایار نے کہا ہے کہ ضلع مردان میں سرمایہ کاری اور تجارت کیلئے وسیع تر مواقع موجود ہیں جن کیلئے حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کررہی ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں بیجان گروپ آف کمپنیز کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر تقریب سے بیجان گروپ آف کمپنیز  کے سی ای او عبدالغفور،ڈائریکٹر آپریشن پاکستان اخترکمال نے بھی خطاب کی، 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمایت اللہ مایار نے کہا کہ مردان  خیبر پختو نخوا کے تاجروں کے لئے بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے، قلیل سرمایہ کاری سے بہترین محل وقوع کا حامل شہر اور تجارتی مرکز مردان صوبے کی معاشی ترقی میں خاص کردار ادا کر سکتا ہے، 

سی ای او عبدالغفور نے کہا کہ بیجان گروپ آف کمپنیز کا آغازسال2018 سے کیا گیا اور اس وقت ملک بھر میں ادارے کے 140  ڈیلرز موجود ہیں اور ہمار ے ادارے کی تیارکردہ ہائیجین ملک بھر ایک ہزار شاپنگ مال  میں موجود ہے۔

0/Post a Comment/Comments