مردان کو نشے سے پاک ضلع بنا کر دم لیں گے،ڈپٹی کمشنر مردان

 


مردان کو نشے سے پاک ضلع بنا کر دم لونگا،ڈپٹی کمشنر مردان،انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ مردان حلف برداری تقریب سے خطاب

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ مردان ڈویژن کے خواتین ونگ اور مرد ونگ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد ڈپٹی کمشنر مردان کے آفس میں منعقد ہوئی
جس میں مہمان حصوصی ڈپٹی کمشنر(ڈی سی)مردان
ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر تھے۔اس موقع پر حاجی اورنگزیب کشمیری سینئر نائب صدر انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ خیبرپختونخوا اور سعیداللہ جان ڈپٹی کمشنر بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے تمام عہدیداران سے ان کے عہدوں حلف لیا۔ اور انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ کے سینئر نائب صدر اورنگزیب کشمیری کو یقین دلایا کہ کسی بھی ادارے میں چاہئے افیسر ھو یا ہر گریڈ کا ملازم ھو  اور وہ  ھیومن رائٹس کی وائلییشن کررھے ھیں۔وہ میرے نوٹس میں لائیں ۔ان کو منطقی انجام تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں۔

ڈپٹی کمشنر مردان نے مزید کہا کہ منشیات فروش اور آئس فروشوں کے خلاف میں نے جھاد کا اعلان کیا ھے۔مردان کو نشے سے پاک ضلع بنا کر دم لونگا۔منشیات فروشوں کےلئے مردان میں کوئ جگہ نہیں۔
انہوں نے اورنگزیب کشمیری کو یقین دلایا کہ اپ نے نشے سے پاک مردان کا جو مہم شروع کیا ھے۔میں اپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ھوں۔اور اپ جن یونیورسٹیوں اور کالجز میں منشیات کی روک تھام کےلئے جو اگاہی مہم کے بارے میں جو سیمنار کا انعقاد کرینگے۔میں اس میں بھرپور شرکت کروں گا۔ اور میں نے تمام ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کو مراسلہ بھی جاری کیا ھے۔کہ انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ کے سینئر نائب صدر اورنگزیب کشمیری نے جو مردان کو نشے سے پاک آگاہی مہم شروع کیا ھے۔تمام افسران ان کو ہر قسم سپورٹ کریں۔اور  اورنگزیب کشمیری کے ساتھ اس آگاہی مہم چڑھ کر حصہ لیں۔

انہوں نے انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ کےلئے اپنے ایک   ADC کو ھیومن رائٹس کا فوکل پرسن مقرر کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔کہ مردان میں کہیں بھی ھیومن رائٹس کی وائلیشن ھورہی ھو۔تو انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ کے صدر اور دیگر عھداداران فوکل پرسن کے نوٹس میں لائیں ۔اے۔ڈی ۔سی صاحب ان پر فوری ایکشن لینگے۔

اخر میں انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ کی طرف سے ڈپٹی کمشنر مردان کو شیلڈ اور چترالی پکول پہنایا گیا۔حاجی اورنگزیب کشمیری نے ڈپٹی کمشنر مردان کا شکریہ ادا کیا۔کہ اس گوں نہ گوں مصروفیات کے باوجود انہوں نے وقت نکال کر پروگرام کو رونق بخشی ۔منجانب حاجی اورنگزیب کشمیری سینئر نائب صدر انٹرنیشنل ھیومن رائٹس موومنٹ خیبرپختونخوا ۔

0/Post a Comment/Comments