پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما، آسیہ خان اور افغان گلوکارہ نغمہ کاخواتین کی بہتری کیلئے کام کرنے پر اتفاق


پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما، آسیہ خان اور افغان گلوکارہ نغمہ کاخواتین کی بہتری کیلئے کام کرنے پر اتفاق

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی )پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما، معروف سماجی شخصیت آسیہ خان نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے۔کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک خواتین کو اختیار نہ دیا جائے، اس کے لئے صنفی مساوات کو ختم کرنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے افغانستان کی نامور گلوکارہ اور سماجی شخصیت نغمہ شاپرائی سے ملاقات کے دوران کیا،

 آسیہ خان اور افغانستان کی قومی گلوکارہ اور انسان دوست نغمہ شاپرائی نے پاک افغان خطے میں لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کے بااختیار بنانے کے لئے مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی۔

 ان کا مقصد غربت، امتیاز اور محدود مواقع کے اندھیروں کو مٹاکر کر ایک روشن مستقبل کی صبح تلاش کرنا ہے۔ تعلیم، بااختیار بنانے کا درخشاں ستارہ ہے، اور وہ لڑکیوں کو معیاری تعلیم اور خواتین کو با اختیار بنانے کے روشن راستے پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔


 نغمہ شاپرائی نے کہا کہ تعلیم انسان کو باشعور بناتی ہے، ایک پڑھی لکھی عورت کسی عام عورت کے مقابلے میں زیادہ اچھا فیصلہ کرنے کی طاقت رکھتی ہے کیونکہ تعلیم، عورت کو خوداعتمادی عطا کرتی اور خود پر بھروسہ کرنا سکھاتی ہے۔


0/Post a Comment/Comments