نوجوان مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کر کے قومی جذبے سے کام کریں تاکہ ملک کا مستقبل روشن ہو اور عوام کے مسائل حل ہوں،کمشنر مردان ڈویژن جاوید مروت

 

انٹرنز پر زور دیا کہ وہ اس دوران حاصل کی گئی تربیت کو عملی زندگی میں کام میں لائیں اور اپنی صلاحیتیں ملک و قوم کی ترقی کے لیے استعمال کریں،کمشنر مردان

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)کمشنر مردان ڈویژن جاوید مروت نے کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں خیبر پختونخوا سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کمپنی میں انٹرن شپ مکمل کرنے والی 12 انٹرنیز میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔

 اس موقع پر دپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر، کمپنی کے سی ای او شاہد خان، سیکرٹری ٹو کمشنر سارا تواب، اے ڈی سی سعیداللہ جان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ کمپنی کے چیف انجنیئر نے بریفنگ میں بتایا کہ بزنس ایڈمنسٹریشن، سائیکالوجی اور دیگر مضامین میں بی ایس اور ایم ایس ڈگریوں کی حامل 12 طالبات نے KPCIP پراجیکٹ کے تحت کمپنی کے مختلف شعبوں میں انٹرن شپ کامیابی سے مکمل کی۔

 کمشنر مردان جاوید مروت نے تربیت مکمل کرنے والی انٹرنز پر زور دیا کہ وہ اس دوران حاصل کی گئی تربیت کو عملی زندگی میں کام میں لائیں اور اپنی صلاحیتیں ملک و قوم کی ترقی کے لیے استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان جو ہماری آبادی کا 70 فی صد حصہ ہیں سے قوم کو توقعات ہیں۔ نوجوان مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کر کے قومی جذبے سے کام کریں تاکہ ملک کا مستقبل روشن ہو اور عوام کے مسائل حل ہوں۔ 

اُنہوں نے تربیت مکمل کرنے والی انٹرنیز میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈبلیو ایس سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کمشنر مردان ڈویژن اور دیگر افسران کو شیلڈز پیش کیے۔


0/Post a Comment/Comments