مردان میں بھی مسیحی برادری نے اپنا مذہبی تہوار جوش و خروش سے منایا گیا۔
اس سلسلے میں سینٹ پال چرچ مردان میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا
جبکہ چرچ کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔کرسمس کے موقع پر مردان پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،مسیحی برادری عبادات کا سلسلہ گزشتہ روز سے شروع ہوا تھا۔
کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے مرد،خواتین،نوجوان اور بچوں نے نئے کپڑے اور دیگر اشیاء خریدیں،کرسمس کے حوالے سے ایک دوسرے کو مبارکباد دینے سمیت کیک اور دیگر تخائف کا تبادلہ جاری رہا، مسیحی برادری نے ملک میں امن و خوشحالی اور ترقی کےلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
کرسمس کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات
ڈی پی او ظہور بابر آفریدی کی قیادت میں اقلیتی برادری کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا
مردان پولیس نے کرسمس کے موقع پر اور اس سے قبل اقلیتی برادری کے تحفظ کے لیے فول پروف سیکیورٹی اقدامات کیے۔ ڈی پی او ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر چرچز، ناکہ بندی پوائنٹس اور دیگر اہم مقامات پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔
ایس پی سٹی شفی الرحمن، ڈی ایس پی سٹی عجب خان اور ڈی ایس پی سیکیورٹی بشیر گل خان نے وقتاً فوقتاً چرچز کا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیا اور اہلکاروں کو مستعد رہنے کی ہدایات دیں۔
ڈی پی او ظہور بابر آفریدی نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے اور پولیس نے پرامن کرسمس تقریبات کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔ اقلیتی برادری نے ان اقدامات کو سراہا اور پولیس کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں