سٹی پولیس سٹیشن کی موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز،

 

سٹی پولیس سٹیشن کی موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز، 15 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور ایک رکشہ برآمد،ملزمان گرفتار،

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی: موٹرسائیکل چوروں کا گروہ اور دھوکہ دہی سے رکشہ ہتھیانے والا ملزم گرفتار گرفتار،ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر پولیس ٹیم کی کامیاب کارروائی میں 15 مسروقہ موٹرسائیکلیں، ایک لاکھ پینسٹھ ہزار نقدی اور ایک رکشہ برآمد کر لیا۔مردان پولیس نے ڈی پی او ظہور بابر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث چار رکنی گروہ اور دھوکہ دہی سے رکشہ ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے ایس پی سٹی شفیع اللہ خان نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایس پی سٹی عجب خان کی زیر نگرانی اور سٹیشن ہاوس آفیسر (ایس ایچ او)  تھانہ سٹی عبدالسلام خان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے تحقیقات کرتے ہوئے چار موٹرسائیکل چور ملزمان، کامران ولد محمد یوسف، یاسین ولد وحید گل، مرسلین ولد گل محمد اور گل اسلام ولد محمد اسلام ساکنان بدرگہ ضلع مالاکنڈ کو گرفتار کیا۔

ملزمان کے قبضے سے 15 مسروقہ موٹرسائیکلیں اور 1 لاکھ 65 ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی۔ اسی طرح دھوکہ دہی کے کیس میں سعادت شاہ ولد وزیر شاہ سکنہ چرچہ کلے، نستہ روڈ کو گرفتار کر کے ایک تیز رفتار رکشہ بھی برآمد کیا گیا۔

ایس پی سٹی شفیع اللہ خان نے پریس کانفرنس کے دوران برآمد شدہ مسروقہ موٹرسائیکلیں اور رکشہ اصل مالکان کے حوالے کیے اور کہا کہ مردان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مزید مؤثر کارروائیوں کی ہدایت دی۔


0/Post a Comment/Comments