نستہ‪‪ ‬‬روڈ‪‪ ‬‬مردان‪‪ ‬‬میں‪‪ ‬‬فائرنگ‪‪ ‬‬سے ‪‪ ‬‬کامرس‪‪ ‬‬کالج‪‪ ‬‬کے‪‪ ‬‬طالبعلم‪‪ ‬‬سمیت‪‪ 2 ‬‬نوجوان‪‪ ‬‬کو‪‪ ‬‬قتل‪‪ ‬‬کر‪‪ ‬‬دیا‪‪ ‬‬گیا

 


نستہ روڈ مردان میں زبانی تکرار پر فائرنگ سے کامرس کالج کے طالبعلم سمیت 2 نوجوان کو قتل کر دیا گیا

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ )نستہ روڈ مردان میں زبانی تکرار پر فائرنگ سے کامرس کالج کے طالبعلم سمیت 2 نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول کے والد فلک ناز ولد عمر گل سکنہ غریب آباد مایار نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مجھے موبائل پر اطلاع ملی کہ آپ کا بیٹا محمد سدیس نے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے جب بھی میں ہسپتال پہنچا تو وہاں پر محمد سدیس اور اس کے ساتھی شہزاد ولد ناصر خان  سکنہ شریف آباد بائی پاس روڈ ہسپتال میں قتل شدہ پڑے تھے

 وجہ عناد 2 ہفتے قبل ملزم حبیب ولد شمس السلام کے ساتھ  جھگڑا ہوا تھا۔
محمد سدیس اپنے دوست شہزاد کے ہمراہ گھر جا رہے تھے کہ جائے وقوعے پر پہنچا تو ملزم حبیب نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا جبکہ شہزاد ولد ناصر خان نے قاتل کو فائرنگ سے منع کرنے پر فائرنگ کے زد میں آکر لگ گیا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے گرفتاری کےلئے سرچ آپریشن شروع کردی


0/Post a Comment/Comments