31 جنوری کو فخر افغان باچا خان اور قائد جمہوریت خان عبدالولی خان کے برسیوں کے سلسلے ضلع مردان میں ایک بڑے جلسے سے اے این پی مرکزی صدر ایمل ولی خان اور صوبائی صدر میاں افتخار حسین و دیگر قائدین خطاب کرینگے،ملگری تاجران صدر حاجی اویس خان

 



اس جلسے کا مقصد باباگان کے افکار، جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے،ملگری تاجران ضلع مردان صدر حاجی اویس خان

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان ) عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) ملگری تاجران ضلع مردان کے صدر حاجی اویس خان نے کہا ہے کہ31 جنوری کو فخر افغان باچا خان اور قائد جمہوریت خان عبدالولی خان کے برسیوں کے سلسلے ضلع مردان میں ایک بڑے جلسے سے اے این پی مرکزی صدر ایمل ولی خان اور صوبائی صدر میاں افتخار حسین و دیگر قائدین خطاب کرینگے۔
ان خیالات کا اظہار ملگری تاجران کے صدر حاجی اویس خان نے اے این پی ضلعی دفتر میں 31 جنوری کے جلسے کے حوالے منعقدہ تقریب کے موقع تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع مردان میں عوامی نیشنل پارٹی ملگری تاجران نے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے ڈور ٹو ڈور سرگرمیاں تیز کر دی ہے جس میں عوامی نیںشنل پارٹی کے کارکنوں،تاجر برادری بڑی تعداد میں جلسے کو کامیاب بنانے کےلئے عزم کا اظہار کیا ہے۔

حاجی اویس خان نے کہا مزید کہا کہ31 جنوری کو ضلع مردان میں فخرِ افغان باچا خان بابا کی 37ویں اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی 19ویں برسی کے حوالے سے ایک بڑا جلسہ منعقد ہوگا۔ اس جلسے کا مقصد باباگان کے افکار، جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ان عظیم رہنماؤں نے اپنے پختونوں کے لیے امن، تعلیم اور ان کی بنیادی حقوق کی جنگ لڑی اور اپنی زندگیاں عوام کی خدمت کے لیے وقف کیں۔اس برسی کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے ضلع مردان کے غیور عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔ یہ نہ صرف ان عظیم رہنماؤں کی یاد کو تازہ رکھنے کا موقع ہے بلکہ ان کے مشن کو آگے بڑھانے کا عہد بھی ہے۔ 


0/Post a Comment/Comments