ایکسپو" کا مقصد مقامی معاشی و تجارتی شعبوں کو اجاگر کرنا ہے،ظاہر شاہ
مردان تجارت کے لحاظ سے ایک بڑا مرکز بن گیا ہے،مئیر مردان حمایت اللہ مایار
مردان( دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سٹی لوکل گورنمنٹ مردان کے تعاون سے زمونگ پارک مردان میں نئے سال کی آمد پر 2 روزہ "فیملی فیسٹیول اینڈ ایکسپو" منعقد ہوئی۔
جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے باضبطہ طور پر فیتہ کاٹ کر افتتاح کر دیا گیا۔اس موقع پر سابق صدر مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ظاہر شاہ، مئیر مردان حمایت اللہ مایار، و دیگر تاجر برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر مقامی تاجروں نے 30 سے زائد اسٹالز لگائے گئے، جن میں مقامی خوراک، پوشاک، سجاوٹ، ثقافت و دیگر کے علاوہ ڈیٹرجنٹ اینڈ سوپ کے اشیاء شامل تھے
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان عظمت اللہ وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضلعی انتظامیہ اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کرے گی اور تاجروں کی طرف سے تمام مسائل ان کے دہلیز پہ حل ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام تاجر برادری کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ انوسٹرز کو اس ضلع میں لارہے ہیں تاکہ یہاں معاشی سرگرمیوں سے مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچے۔ ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے نمائش میں پیش کی گئی جدتوں اور تکنیکی پیش رفتوں کی وسیع رینج کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس قسم کے ایونٹس قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مزید ترقی کی تحریک دیں گے۔
مئیر مردان حمایت اللہ مایار نے اپنے خطاب میں کہا کہ مردان تجارت کے لحاظ سے ایک بڑا مرکز بن گیا ہے۔ کاروبار نظام مزید وسعت کی جانب رواں دواں ہے مردان کے شاپنگ مالز، اور بڑے بڑے میگا مارٹوں میں سینکڑوں ملازمین کاروبار کے ساتھ منسلک ہے۔آنے والے دور میں مردان میں انڈسٹریز اور صنعتوں کے شعبوں میں مزید اضافہ ہوگا۔سیاحت کے حوالے سے مردان ایک اہم مقام رکھتے ہیں مردان کے خوبصورتی، ترقی اور مثالی ضلع بنانے کےلئے مل جل کر کام کرتے رہیں گے۔
سابق صدر مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایم سی سی آئی) و مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخواہ جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردان خیبر پختونخوا کا دوسرا بڑا شہر ہے اور یہاں تجارت کے بہت سے مواقع موجود ہے ضلع مردان میں تجارت اور سرمایہ کاری کےلئے وسیع تر مواقع موجود ہے۔
"فیملی فیسٹیول اینڈ ایکسپو" کا مقصد مقامی معاشی و تجارتی شعبوں کو اجاگر کرنا ہے۔ ایکسپو اور کانفرنس میں اہم امکانی سرمایہ کاری شعبوں کی جانب سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے ایک اہم قصد ہے
ایک تبصرہ شائع کریں