آل خیبر پختون خواہ ایٹ سائڈ فٹبال ٹورنامنٹ میں بلیو سٹار ایف سی نے فائنل ٹرافی اپنے نام کرکے چیمپئن کا اعزاز حاصل کرلیا

 




بلیو سٹار ایف سی کپتان اسامہ خان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بلیو سٹار کھلاڑی ایک نئے سوچ اور جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گی

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان) آل خیبر پختون خواہ ایٹ سائڈ فٹبال ٹورنامنٹ سیزن ٹو میں بلیو سٹار فٹ بال کلب نے فائنل ٹرافی اپنے نام کرکے چیمپئن کا اعزاز حاصل کرلیا۔

بلیو سٹار ایف سی کی تمام ٹیم ینگ پلئیرز پر مشتمل تھی جس کی وجہ سے بلیو سٹار نے ایٹ سائڈ فٹبال ٹورنامنٹ سیزن 2 مردان کی چیمپیئن ٹیم بن گئی۔بلیو سٹار ایف سی نے پورے ٹورنامنٹ میں 5 میچ کھیل کر ٹوٹل 10 گول سکور کردیے اور مخالف ٹیموں نے صرف 2 گول سکور کئے ۔پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک ہیٹرک ہوا جو بلیو سٹار ایف سی کے سٹار پلئیر آفتاب خان نے مردان کی مضبوط ٹیم ینگ یونائیٹڈ ایف سی کے خلاف کیا۔

اس پوری ٹورنامنٹ میں بلیو سٹار ایف سی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بلیو سٹار ایف سی کے گول کیپر مقصود خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں 3 میچ جو ڈرا ہوئے تھے وہ بلیو سٹار ایف سی کے گول کیپر مقصود خان نے اپنی زبردست گول کیپنگ کی بدولت جیت لئے شاندار کارکردگی کا تمام تر کریڈٹ کپتان اسامہ خان اور وائس کپتان ہارون خان، کاشف خان کو جاتا ہے۔ بلیو سٹار فٹ بال کلب  کھلاڑیوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آئندہ بھی بلیو سٹار ایک نئے سوچ اور جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گی کھیل کود کے ذریعے پختونخوا کا نام روشن کرینگے۔کھلاڑی ملک کا قیمتی سرمایہ اور ہیرو ہے۔


0/Post a Comment/Comments