تھانہ سٹی پولیس ٹیم پر فائرنگ، ناکہ بندی کے دوران ایک ملزم گرفتار، دوسرا فرار
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)سٹیشن ہاوس آفیسر (ایس ایچ او) تھانہ سٹی عبدالسلام خان کی قیادت میں دوران ناکہ بندی پولیس نے موٹرسائیکل سوار دو مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جنہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت عبدالبصیر ولد یعقوب خان سکنہ زنڈوڈھیری کے طور پر ہوئی، جو چوری، اسلحے کی نوک پر راہزنی، اور منشیات کے مختلف مقدمات میں مطلوب اور سزایافتہ مجرم ہے۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے 30 بور کا پستول اور موٹرسائیکل 125 برآمد ہوا۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور امید ہے کہ جلد اسے بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں