پولیس مقابلے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔


پولیس مقابلے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ)پولیس مقابلے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، ایک پولیس اہلکار زخمی، ساتھیوں کی تلاش جاری،پولیس کیمطابق تھانہ جبر، تھانہ کاٹلنگ، اور تھانہ ڈگر بونیر کو مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کاشف ولد عثمان سکنہ ساولڈھیر کو آج گرفتار کیا گیا تھا۔ 

ملزم کاشف  قتل، اقدامِ قتل، ڈکیتی، اور دیگر سنگین جرائم کے 30 سے زائد مقدمات میں ملوث تھا اور خیبر پختونخوا کے ساتھ ساتھ پنجاب پولیس کو بھی انتہائی مطلوب تھا۔

دورانِ تفتیش ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کلاشنکوف، بھاری مقدار میں ایمونیشن، اور نقد رقم برآمد کی۔ مزید تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے چار ساتھیوں کی نشاندہی کی، جس پر پولیس نے فوری طور پر درنگونہ جبر کے علاقے میں ریڈ کیا۔

 سٹیشن ہاوس آفیسر ایس ایچ او تھانہ جبر عرفان اکبر کی قیادت میں ہونے والے ریڈ کے دوران ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر اچانک فائرنگ شروع کر دی جس سے ملزم کاشف اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر موقع پر ہلاک ہو گیا۔جبکہ تھانہ جبر کا ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔

ایس پی رورل احسان شاہ اور ڈی ایس پی کاٹلنگ گلشید خان کی سربراہی میں علاقے میں چار فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کے مطابق، فرار ہونے والے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

0/Post a Comment/Comments