مذہب کا دفاع ہی مسلمانوں کا اصل سرمایہ ہے،مولانا مسعود شاہ حقانی

 



مذہب کا دفاع ہی مسلمانوں کا اصل سرمایہ ہے،مولانا مسعود شاہ حقانی


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی) دینی مدارس سے مسلمانوں کا تشخص اور اسلامی شعور زندہ ہے،اس شعور،خودداری،جذبہ حریت، اور اپنے تہذیب اور مذہب کا دفاع ہی مسلمانوں کا اصل سرمایہ ہے، جوان مدارس کے تعلیم کا مرہون منت ہے۔ان خیالات کا اظہار زمونگ جذبہ ویلفئیر سوسائٹی سعودی عرب کے صدر سیار احمد ہمدرد کے بھانجے اور دارالعلوم حقانیہ سے فارغ التحصیل قاری و حافظ مولانا مسعود شاہ حقانی  اپنے رہائش گاہ فارم کورنہ مردان  میں  مبارکباد دینے والوں شرکا سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،گزشتہ روز جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں تقریب ختم بخاری و دستاربندی کی مختصر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ رواں سال دارالعلوم حقانیہ سے فارغ التحصیل علمائے کرام کی تعداد سولہ سو رہی،جس میں فارغ التحصیل ہونے والوں میں شعبہ درس نظامی،شعبہ تخصصات،شعبہ حفظ،شعبہ بنات سمیت متعدد شعبوں میں ڈگریاں مکمل کرنے والے طلبا شامل تھے،  تقریب  کے جمعیت علما اسلام(ف)کے امیر مولانا فضل الرحمان  تھے۔

0/Post a Comment/Comments