کاٹلنگ قاسمی میں گھریلو ناچاقی پر والد نے اپنے بیٹے اور بہو کو فاٸرنگ کرکے قتل کردیا۔
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم نیوز)کاٹلنگ کے علاقہ قاسمی میں گھریلو ناچاقی پر والد نے اپنے بیٹے اور بہو کو فاٸرنگ کرکے قتل کردیا۔
جبکہ انکی بیٹی فاٸرنگ سے شدید زخمی اور مقتولہ کے بھائی معجزانہ طور پر بچ گئے۔ریسکیو 1122 کے عملے نے دونوں لاشوں اور زخمی بچی کو ہسپتال منتقل کر دیئے.پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تھانہ خرکی میں درج مقدمے کے مطابق ملزمان محبوب علی اور داماد فیاض نے گھریلو ناچاقی پر بہار علی ولد محبوب علی اور انکی اہلیہ مسماتہ( ن) پر فاٸرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ انکی چار سالہ بیٹی فاٸرنگ سے شدید زخمی ہوگٸ اور مقتولہ کے بھائی محمد عاصم آیاز معجزانہ طور پر بچ گٸے۔محمد عاصم آیاز ولد ایاز خان جو کہ مسمات( ن ) کے بھائی ہے
مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔جبکہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگٸے۔
ایک تبصرہ شائع کریں