موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے صوبہ خیبر پختون خوا تباہ اور خزانہ خالی ہے،سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی

 


صوبائی حکومت، ٹھیکہ میں چوری اور کرپشن کا بازار گرم ہے،۔موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے صوبہ خیبر پختون خوا تباہ اور خزانہ خالی ہے،سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)سابق وزیر اعلی خیبر پختونخواہ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے مردان میں یونیورسٹی اراضیات بیچنے کا فیصلہ کیا ہے ہم ان کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں عبدالولی خان یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ میٹنگ میں فیصلہ ہوا ہے کہ ہم ایک انچ زمین دینے کےلئے تیار نہیں موجودہ صوبائی حکومت نے سینڈیکٹ ممبران اور وائس چانسلر کو دباو کرنے کی کوشش کر رہی ہے اگر آپ وائس چانسلر اور سینڈیکٹ ممبران کو دباو کر رہے ہیں

تو عوامی نیشنل پارٹی اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے جنگ لڑیئنگے بچوں کے روشن مستقبل کےلئے آخری حد تک جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی فخر افغان باچا خان کی 37ویں اور قائد جمہوریت خان عبدالولی خان کی 19ویں برسی کی مناسبت سے عوامی نیشنل پارٹی ضلع مردان کے زيراہتمام بنک روڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی،باچا خان میڈیکل کالج،ایگری کلچر  یونیورسٹی،انجئنرنگ یونیورسٹی ہمارے بچوں کی امانت اور مستقبل ہے،کرسی کےلئے جنگ لڑنے کا شوق نہیں جبکہ اپنے بچوں کے مستقبل کے جنگ کےلئے تیار ہو، موجودہ صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال منصوبہ نامکمل ہے،آپ کو شرم آنی چاہیئے کہ آپ کی نااہلی کی وجہ سے 11 سال گزرنے کے باوجود ڈی ایچ کیو ہسپتال نامکمل پڑا ہے ،

مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال،ریسکیو 1122،چلڈرن ہسپتال اور سڑکوں کا کیا حال ہے؟اب کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس پیسے نہیں ہے رنگ روڈ زمین بیچ رہے ہیں کیا یہ رنگ روڈ آپ کے باپ کا جاگیر ہے کہ آپ بیچ رہے ہیں آج ہمارا ساتھ وعدہ کرے کہ اگر کسی نے،رنگ روڈ  اور جامعات ارضیات بیچنے کی کوشش کی تو میدان میں نکلیں گے اور ان کے خلاف مقابلہ کرینگے۔

موجودہ صوبائی حکومت دعوی کرتے ہیں کہ ہم کرپشن ختم کرینگے ہر ٹھیکہ میں چوری اور کرپشن کا بازار گرم ہے،۔موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے صوبہ خیبر پختون خوا تباہ اور خزانہ حالی ہےٹرانسفر پوسٹنگ کمیشن،نوکریاں بیچ رہے ہیں، اساتذہ،ڈاکٹرز،سرکاری اہلکار ان کی نااہلی کی وجہ سے احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہے اقتدار میں آکر ایک ایک بات کا حساب لیں گے۔


0/Post a Comment/Comments