سیکرٹری تعلیم مسعود احمد کی گرلز کیڈٹ کالج مردان میں سالانہ پیرنٹس ڈے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان) سیکرٹری تعلیم ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مسعود احمد نے گرلز کیڈٹ کالج مردان میں سالانہ پیرنٹس ڈے اور انعامات کی تقسیم کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کالج کی پرنسپل محترمہ طاہرہ مزمل نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا اور انہیں لیڈی اسٹوڈنٹ کیڈٹس کے ہمراہ خوش آمدید کہا۔
تقریب کے دوران کالج کی پرنسپل کی جانب سے سالانہ کارکردگی کے رپورٹ پیش کی گئی، جس میں "فاطمہ جناح ہاؤس" کو اس سال کا چیمپئن ہاؤس قرار دیا گیا۔
تقریب میں لیڈی اسٹوڈنٹ کیڈٹس نے شاندار مارچ پاسٹ، بینڈ ڈسپلے اور جوڈو کراٹے کا مظاہرہ کیا، جس کو حاضرین نے بے حد سراہا۔ لیڈی کیڈٹس کی جانب سے سکول میں اپنے گزارے گئے پانچ یادگاری سالوں کو تقریر کی شکل میں بھی بیان کیا گیا۔ طالبات کی جانب سے ملی نعمہ بھی پیش کیا گیا۔
مہمان خصوصی مسعود احمد نے اپنے خطاب کے دوران طلبہ کی کردار سازی، ایمانداری، لگن اور خود اعتمادی پر زور دیا

ان ک مزید کہنا تھا کہ کالج کی اپنی بلڈنگ کا ترقیاتی کام آخری مراحل میں ہے اور جلد طلبہ کو کالج کی اپنی بلڈنگ میں شفٹ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے پرنسپل کامرس کالج کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے عوام اور طلبہ کے وسیع تر مفاد میں اپنے کالج کا ایک بلاک تعلیمی سرگرمیوں کے لیے گرلز کیڈٹ کالج مردان کو دے رکھا ہے۔ انہوں نے گرلز کیڈٹ کالج کی انتظامیہ کو ایک بہترین تقریب کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا اور طالبات کی کارکردگی کو بھرپور سراہا۔
حالیہ میٹرک اور ایف ایس سی میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں میڈلز بھی تقسیم کیے گئے ۔ یہ تقریب والدین اور طالبات کے لیے نہایت یادگار رہی اور کالج کی کارکردگی کا ایک اعلیٰ مظہر پیش کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں