کاٹلنگ میں کمرے کی چھت گرنے سے ایک شخص جاںبحق

 


کاٹلنگ میں کمرے کی چھت گرنے سے ایک شخص جاںبحق

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو، ٹی این پی)کمرے کی چھت گرنے سے ایک شخص جان بحق ہوگیا،

ذرائع کے مطابق کاٹلنگ کے علاقے غونڈو حاجیانو میں کمرے کی چھت گرنے سے 42 سالہ سلیم جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سلیم کمرے کی چھت پر کام کر رہا تھا۔ چھت گرنے کے نتیجے میں وہ نیچے گر کر شدید زخمی ہوگیا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر سلیم کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں اسے ٹی ڈی ایچ منتقل کر دیا جہاں وہ موت و حیات میں کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسا

0/Post a Comment/Comments