گھریلو ناچاقی کے تنازعے پر قتل کیس میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لیا ہے

 


گذشتہ روز گھریلو ناچاقی کے تنازعے پر قتل کیس میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لیا ہے

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو، ٹی این پی )تھانہ رستم پولیس کی کامیاب کارروائی، گذشتہ روز گھریلو ناچاقی کے تنازعے پر قتل کیس میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لیا ہے

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ(ڈی پی او)ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر  سٹیشن ہاوس آفیسر (ایس ایچ او) تھانہ رستم ریاض خان کی قیادت میں پولیس ٹیم نے نواحی علاقہ رستم بائی پاس میں مستورات کے تنازعے پر ہونے والے قتل کیس میں ملوث تین ملزمان دانش ولد بخت زمین، بخت زمین ولد تاج مین ساکنان کمرگئی اور یحییٰ یوسف ولد یوسف ساکن لاہور صدر کینٹ کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے تنازعے کے دوران ایک شخص کو قتل کیا تھا اور واردات کے بعد فرار ہو گئے تھے۔ پولیس نے خفیہ اطلاعات اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے ذریعے ملزمان تک رسائی حاصل کی اور انہیں گرفتار کیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے

0/Post a Comment/Comments