ظاہر شاہ کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزا ٓف کامرس اینڈانڈسٹری ریجنل آفس پشاور کا انچارج بنادیاگیا

 



ظاہر شاہ کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزا ٓف کامرس اینڈانڈسٹری ریجنل آفس پشاور کا انچارج بنادیاگیا۔


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری پشاور ریجنل آفس میں ایک ایگزیکٹیو اور جنرل باڈی ممبران کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت پشاور ریجنل آفس کے نائب صدر عون علی سید نے کی۔اجلاس میں سابقہ گورنر حاجی غلام علی، ممبرزایگزیکٹو، جنرل باڈی ممبرز کے علاوہ مختلف چیمبرز کے گروپ لیڈرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل اور اُسکے حل پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ 


ممبرزایگزیکٹیو اور جنرل باڈی کی طر ف سے مختلف قراردادپیش پیش کی گئی۔اس کے علاوہ مختلف مسائل اور اُس کو حل کرنے کے لئے دورکنی ریجنل کمیٹی جس کے انچارج ایگزیکٹو کمٹی ممبر ظاہر شاہ اور جنرل باڈی ممبر مہناج الدین باچہ ہے بنائی گئی۔یہ ریجنل کمیٹی بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے متعلقہ سٹیک ہولڈز اور حکومتی اداروں کیساتھ پیش کرے گا۔


اجلاس سے مردان چیمبر کے گروپ لیڈرظاہر شاہ نے ریجنل آفس کے عہدیداروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اجلاس بلانے سے بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کو سامنے لانے اور اُسکو متفقہ طور پر حل کرنے میں خاطرخواہ مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ مختلف چیمبروں کیساتھ باہمی روابط سے بھی بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سامنے لاکر مختلف پلیٹ فارمز پر پیش کرنے سے بھی بزنس کمیونٹی کے مسائل میں کمی لائی جاسکتی ہے۔


اس کے علاوہ حکومت کی تاجردوست پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور ملک کی  معیشت میں مثبت تبدیلی آئی ہے اس کے ساتھ ساتھ حکومت کو چاہیے کہ انکم ٹیکس،سیلز ٹیکس اور دوسرے اصلاحات پربھی نظر ثانی کرے تاکہ کاروبار کو موثر اور ہموار طریقے سے چلانے میں خاطر خواہ مدد ملے۔فیڈریشن جوکہ بزنس کمیونٹی کا ایک موثر پلیٹ فارم ہے کو استعمال کرکے بزنس کمیونٹی کے مسائل کو کم کرنے میں میں مدد مل سکتی ہے۔


اس کے علاوہ اجلاس سے سابقہ گورنر حاجی غلام علی نے کہا کہ حکومت کوچاہیے کہ شرح سود کو کم سے کم کریں اس کے علاوہ مختلف ٹیکسزز جس میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس کے علاوہ بہت سے دوسرے مسائل کا بھی سامنا ہے جس میں، بجلی کی نارواں لوڈ شیڈنگ اور آئے روز قیمتوں میں بے تحاشااضافہ،اوربلنگ کی وجہ کاروبارنہ ہونے کے برابر ہے۔ مزید یہ کہ بنکوں کی شرح سود کو بھی کم کیا جائے جس سے بزنس کمیونٹی فائدہ اُٹھا کر کاروبار کووسعت دے سکتا ہے۔حکومت کو چاہیے کہ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے فیڈریشن اور چیمبرز کو اعتماد میں لیکر قانونی فیصلہ سازی کریں تب جاکے ہمارے ملک کی معیشت صحیح سمت پر گامزن ہوگی۔

0/Post a Comment/Comments