اے این پی کسی ڈکٹیٹر نے ختم نہیں کی تو چوڑیوں والے ختم نہیں کرسکتے،مرکزی صدر ایمل ولی خان



اے این پی کسی ڈکٹیٹر نے ختم نہیں کی تو چوڑیوں والے ختم نہیں کرسکتے،مرکزی صدر ایمل ولی خان

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)عوامی نیشنل پارٹی مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کسی ڈکٹیٹر نے ختم نہیں کی تو چوڑیوں والے ختم نہیں کرسکتے، پختونوں کا مینڈیٹ زبردستی چھین کر نابالغوں کو دیاگیا ،وہ نابالغوں نے پختونوں کی خدمت نہیں کی۔

 12 سال قبل جب امیر حیدر خان ہوتی وزیر اعلی تھے تو مردان نے دن رات ترقی کی ہے 2013 کے بعد پی ٹی آئی والے نے کیا خدمت کی ہے پی ٹی آئی والے ایک سکول نہیں بناسکتے یونیورسٹیاں بیچ رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ایمل ولی خان نے فخر افغان باچا خان کی 37ویں اور قائد جمہوریت خان عبدالولی خان کی 19ویں برسی کی مناسبت سے عوامی نیشنل پارٹی ضلع مردان کے زيراہتمام بنک روڈ مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی صدر میاں افتخار حسین،عمران مانڈوی و دیگر نے خطاب کیا۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں  نے پہلے کٹھے ۔بھینس اور گاڑیاں بیج ڈالیں آخر میں توشہ خانہ فروخت کیا ۔انہوں نے کہا کہ باچا خان کے نظریہِ اور ولی خان کا سیاست کررہاہوں، باچا خان بابا نے پختونوں کےلئے اپنی زندگی وقف کی تھی باچا خان بابا اور خان عبدالولی خان کی زندگی سیاسی جدوجہد اور قربانیوں سے عبارت ہیں انہوں نے ہمیشہ پشتون قوم کو اتفاق و اتحاد کا درس دیا عدم تشدد کے فلسفے پر آخری دم تک عمل پیرا رہے  اپنے نظریےاور فلسفے پر کبھی سودابازی نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ نئی نسل اپنے اسلاف کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائے  ملک کو درپیش چیلنجوں سے نکالنے کے لئے فخر افعان باچا خان بابا اور خان عبدالولی خان کی جدوجہد سے سبق سیکھنا ہوگا۔
خان عبدالغفار خان باچا خان نے کم عمری سے ہی پشتون معاشرے کی اصلاح کا بیڑا اٹھایا اور وہ معاشرتی اصلاحات شروع کیں، جس کی وجہ سے وہ فرنگیوں کے غیظ و غضب کا نشانہ بنے اور قید کی صعوبتیں برداشت کیں


0/Post a Comment/Comments