صوابی،باپ نے 4 بچوں کو تیزدار آلے سے قتل کر دیئے 

 صوابی کے علاقہ یار حسین سڑہ چینہ میں بدنصیب باپ نے 4 بچوں کو تیزدار آلے سے قتل کر دیئے 


صوابی(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ)صوابی کے علاقہ یار حسین سڑہ چینہ میں والد نے 4 بچوں کو تیزدار آلے سے قتل کرکے بعد میں خود کشی کرلی۔

ریسکیو 1122 صوابی میڈیکل ٹیم نے نعشوں کو ضروری کاروائی کےلئے مقامی ہسپتال یار حسین منتقل کر دیئے۔وجہ عناد  گھریلو جھگڑے بتائی جا رہی ہے 

صوابی پولیس کے مطابق قتل کیے جانے والوں میں دو بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔۔واقعات کے مطابق جمعرات کے روز  بدبخت باپ سیف السلام عمر 42 سال نے گھر کے اندر اپنے بچوں کو تیزدار آلے سے قتل کرکے خودکشی کرلی۔
جن میں دو بیٹے ضیاء اسلام عمر 12سال،عبدالرحمان عمر 10سال جبکہ دو بیٹیاں ثناء عمر 8سال جبکہ 2سالہ بچی بھی شامل ہیں
پولیس کے مطابق بچوں کی ماں ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی۔وجہ عناد  گھریلو جھگڑے بتائی جا رہی ہے 





0/Post a Comment/Comments