خان عبدالغفار خان باچا خان بابا اور خان عبدالولی خان کی زندگی سیاسی جدوجہد اور قربانیوں سے عبارت ہیں،حاجی اویس خان

 



عوامی نیشنل پارٹی کے کامیاب جلسے نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہے،ملگری تاجران ضلع مردان صدر حاجی اویس خان

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)عوامی نیشنل پارٹی ملگری تاجران ضلع مردان کے صدر حاجی اویس خان نے کہا ہے کہ مردان بنک روڈ پر عوامی نیشنل پارٹی کے کامیاب جلسے پر ضلع مردان کے غیور عوام اور بالخصوص تمام تاجر برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے کامیاب جلسے نے مخالفین کی نیند حرام کر دی ہے،

اس موقع پر ملگری تاجران صدر حاجی اویس خان و دیگر عوامی نیشنل پارٹی ملگری تاجران کابینہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے مرکزی صدر ایمل ولی خان اور سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کی۔

حاجی اویس خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت یے جوکہ پختونوں کے حقوق و تخفظ کیلئے ہمیشہ جنگ لڑ رہی ہے عوامی نیشنل پارٹی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہیں۔

انہوں نے مزید  کہا کہ باچا خان بابا نے پختونوں کےلئے اپنی زندگی وقف کردی تھی۔خان عبدالغفار خان باچا خان بابا اور خان عبدالولی خان کی زندگی سیاسی جدوجہد اور قربانیوں سے عبارت ہیں انہوں نے ہمیشہ پشتون قوم کو اتفاق و اتحاد کا درس دیا عدم تشدد کے فلسفے پر آخری دم تک عمل پیرا رہے  اپنے نظریےاور فلسفے پر کبھی سودابازی نہیں کیا۔خان عبدالغفار خان باچا خان نے کم عمری سے ہی پشتون معاشرے کی اصلاح کا بیڑا اٹھایا اور وہ معاشرتی اصلاحات شروع کیں، جس کی وجہ سے وہ فرنگیوں کے غیظ و غضب کا نشانہ بنے اور قید کی صعوبتیں برداشت کیں


0/Post a Comment/Comments