پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر خان،صوبائی اسمبلی اراکین افتخار مشوانی،طفیل انجم،عبدالسلام آفریدی و دیگر قائدین نے پی ٹی آئی کارکن کے انتقال پر تعزیت کےلئے ان کے گھر گئے۔اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتح کی
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو )اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کے دوران پی کے 55 مردان سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے زخمی کارکن چل بسا،پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان رہائی کیلئے 26 نومبر کو اسلام آباد ڈی چوک میں ہونے والے احتجاج کے دوران مردان رستم پلوڈھیری سے تعلق رکھنے والے شاہ نواز ولد عبدالشکور شدید زخمی ہوئے تھے۔ڈاکٹروں نے انہیں گھر پر منتقل کر دیا تھا۔ جمعہ کے روز وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی جانب سے متوفی شاہ نواز کو 10 لاکھ روپے کا چیک بھی ملا تھا۔مرحوم کی نماز جنازہ جمعہ کے روز ادا کر دی گئی بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر خان،صوبائی اسمبلی اراکین افتخار مشوانی،طفیل انجم،عبدالسلام آفریدی و دیگر قائدین نے پی ٹی آئی کارکن کے انتقال پر تعزیت کےلئے ان کے گھر گئے۔اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتح کی۔خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ حقیقی آزادی اور بانی عمران خان کی رہائی کیلئے 26 نومبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں ہونے والے احتجاج کے دوران مردان سے تعلق رکھنے والے زخمی شاہ نواز کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خوراک نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ وزیر خوراک نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے مگر فارم 47 کی حکومت نے پاکستانی تحریک انصاف کے کارکنان کی پرامن احتجاج پر براہِ راست فائرنگ کرکے ظلم وبربریت اور ناانصافی کی تاریخ رقم کی ہے جس کا بدلہ جعلی حکومت سے ھر صورت پر لیا جائے گا
ایک تبصرہ شائع کریں