حج اور عمرہ کو ٹیکس فری کیا جائے،مسلمانوں کی بیماریوں کا علاج حرمین اور شریفین میں ہے،خیبر پختون خوا صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخواہ جنرل سیکرٹری و مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ سعودی حکام سے مطالبہ ہے کہ عمرہ زائرین صحت کے حوالے سے آسان قواعد و دیگر ایس او پیز میں نرمی اور حج کوٹے میں اضافہ کرکے حج اور عمرہ کو ٹیکس فری کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی گل پلازہ کے صدر حاجی فاروق شاہ کے بھائی اسد علی شاہ اور شوکت علی شاہ کی عمرہ سعادت حاصل کرنے کی مبارکباد دینے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران (ظاہر شاہ گروپ) کے عہدیدار و دیگر مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ممبران بھی موجود تھے
ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر سال عمرہ اور حج ادائیگی کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے، حج اور عمرہ پالیسی میں مزید نرمی کیا جائے انہوں نے
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حج 2026ء میں پاکستان کا کوٹہ بڑھانے اور یقینی بنانے کے لئے باقاعدہ درخواست کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کی بیماریوں کا علاج حرمین اور شریفین میں ہے۔امت مسلمہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں سربجود ہونے اور گناہوں سے معافی مانگنے کیلئے خانہ کعبہ کی حاضری کے منتظر ہے حکومت ٹریڈ بجانے کےلئے ٹیکس فری کریں
ایک تبصرہ شائع کریں