جھنڈے تبلیغی مرکز کے قریب مستورات کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق جبکہ راہگیر زخمی ہوگئے۔

 جھنڈے تبلیغی مرکز کے قریب مستورات کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ راہگیر زخمی

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ)جھنڈے مرکز کے قریب مستورات کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق جبکہ راہگیر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے جانبحق شخص کو پوسٹ مارٹم اور زخمی کو علاج معالجے کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال (ایم ایم سی) مردان منتقل کر دیا گیا۔

مقتول کے بھائی شیر احمد ولد حیاء دار سکنہ امیر خیل رشکئی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میرا بھائی اختشام ولد حیاء دار بعرض خدمت تبلیغی مرکز جھنڈے آئے تھے اور چائے پینے کیلئے جارہے تھے کہ اس دوران موٹر کار میں سوار ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں میرا بھائی لگ کر شدید زخمی ہوگئے جبکہ میں بال بال بچ گیا۔اختشام کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جا رہے تھے کہ راستے میں دم توڑ دیا۔

پولیس نے مقتول کے بھائی شیر احمد کی مدعیت میں دعویداری کی رپورٹ آفتاب ولد ایوب سکنہ ترکئی رزرڑ اور منصب ولد شہباز کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق راہگیر زخمی کا نام عبدالباسط ولد امیرزادہ سکنہ جھنڈے بتائی جاتی ہے۔




0/Post a Comment/Comments