غیر سرکاری تنظیموں سے ملکر ہم جلد انتہاپسندی اور تنازعات کو حل کرنے کے لیے بہترین حکمت عملی مرتب دیں گے،مئیر مردان حمایت اللہ مایار

 



غیر سرکاری تنظیموں سے ملکر ہم جلد انتہاپسندی اور تنازعات کو حل کرنے کے لیے بہترین حکمت عملی مرتب دیں گے،مئیر مردان حمایت اللہ مایار 

مردان (دی نیوز پوائنٹ اردو )میئر مردان حمایت اللہ مایار نے کہا ہے کہ شہر کی خوشحالی میں سماجی رہنماؤں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا یکجہ ہوکر مسائل کا مقابلہ کرنا ہی کا راستہ بہترین ہے،ہم پر امید ہیں کے غیر سرکاری تنظیموں سے ملکر ہم جلد انتہاپسندی اور تنازعات کو حل کرنے کے لیے بہترین حکمت عملی مرتب دیں گے اور اس پر عمل بھی کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں  غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے سول سو سائٹی کے دوروزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، ورکشاپ کا مقصد پرتشدد انتہا پسندی کے سدباب کے لیے ڈیجیٹل حکمت عملیوں کو فروغ دینا تھا۔

ورکشاپ کے دوران ماہرین نے پرتشدد انتہا پسندی کے اسباب، نوجوانوں کی انتہا پسندی کی طرف مائل ہونے کی وجوہات اور ان کے سدباب کے عملی طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ماہرین نے زور دیا کہ ناانصافی، وسائل کی غیر مساوی تقسیم، بے روزگاری، اور جھوٹی معلومات کا پھیلاؤ وہ بنیادی عوامل ہیں جو انتہا پسند عناصر کو تقویت دیتے ہیں۔ ورکشاپ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ مثبت بیانیے، مکالمے اور ڈیجیٹل میڈیا کے مؤثر استعمال سے پرامن معاشرے کے قیام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ٹرینر نے شرکاء کو میڈیا لٹریسی اور فیکٹ چیکنگ کی عملی مشقیں کروائیں۔

 اس کے علاوہ، ورکشاپ میں شامل شرکاء نے اپنی تیار کردہ ڈیجیٹل کمپین کے آئیڈیاز بھی پیش کییمیئر مردان حمایت اللہ کہا کہ یہ تربیتی ورکشاپ سول سوسائٹی تنظیموں کے لیے ایک اہم موقع ثابت ہوئی، جس میں انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا کے مؤثر استعمال اور پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کے لیے جدید حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا

0/Post a Comment/Comments