بیوی نے شوہر کو قتل کرکے والد کا بدلہ لے لیا
ملاکنڈ(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ)بٹ خیلہ میں پرانی عداوت پر بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
مقتول کے بیٹے مشال خان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے لیوی بٹ خیلہ کو بتایا کہ 3 ماہ قبل ہمارے والد مقتول شمال خان سکنہ مدے خیل نے ہمارے نانا محمد یوسف کو قتل کرکے بعد میں چترال فرار ہوگئے تھے وقوعے کے روز میں اپنے کمرے میں موجود تھا کہ اس دوران فائرنگ کی آواز سن کر باہر آیا تو والد مسماہ (س) کے ہاتھ میں پستول تھا اور صحن میں بھاگ رہی تھی۔
اور دیگر بہن بھائیوں کو گھر سے نکلنے کا کہہ رہی تھی جب بھی میں والد کے کمرے میں داخل ہوا تو میرے والد خون میں لت پت قتل شدہ پڑا تھا دریں اثناء مجھے معلوم ہوا کہ والد کو والدہ نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے بعد میں چچا رحم شیر کو واقعات سے آگاہ کیا،وجہ عناد والدہ کو نانا محمد یوسف کے قتل کرنے کا رنج تھا تھانہ بٹ خیلہ پولیس نے مقتول کے بیٹے مشال خان کی مدعیت قتل کی دعویداری کی رپورٹ ملزمہ مسماہ (س) کے خلاف درج کی۔لیوی نے ملزمہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے
ایک تبصرہ شائع کریں