ڈاٹسن کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو زخمی

 ڈاٹسن کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو زخمی

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ )گوجر گڑھی روڈ پر ڈاٹسن کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان جاںبحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال(ایم ایم سی) منتقل کر دیا۔

واقعات کے مطابق ظاہر شاہ ولد دولت خان عمر 66 سال سکنہ آلو قاسمی کاٹلنگ حال حاجی کورونہ بغدادہ نے تھانہ سٹی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میرا نواسہ حسن شاہ ولد ظاہر شاہ عمر 14 سال اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پردیس ولد راحت اللہ سکنہ حاجی کورونہ اور عابد ولد افتخار سکنہ دوسہرہ چوک ایک ہی موٹر سائکل کے ذریعے حاجی کورونہ سے غزالی سکول مقام چوک جا رہے تھے

 کہ گوجر گڑھی روڈ پر تیز رفتار ڈاٹسن نمبر TR672 ڈرائیور ساجد خان ولد سلطان محمد سکنہ ہوسئی گڑیالہ نے اسے ٹکر مار دی،

جس کے نتیجے میں حسن شاہ ولد ظاہر شاہ موقع پر جاں بحق جبکہ ان کی ساتھی پردیس ولد راحت اللہ اور عابد ولد افتخار شدید زخمی ہوگئے،تھانہ سٹی پولیس نے ظاہر شاہ ولد دولت خان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی




0/Post a Comment/Comments