کسی بھی ادارے کو تاجروں کے ساتھ ظلم وزیادتی کرنے اجازت نہیں دیں گے،صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ

 




 کسی بھی ادارے کو تاجروں کے ساتھ ظلم وزیادتی کرنے اجازت نہیں دیں گے،صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ 


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو، )مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخواہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے کہا کہ تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں تاکہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت فوری طور پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ  اور گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے۔

 وہ تنظیم تاجران ٹرنک ایسوسی ایشن  شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ جہاں وہ مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر ٹرنک ایسوسی ایشن کے صدر شمشیرخان، جنرل سیکرٹری ریاض خان،چئیرمین حاجی احسان، وائس چیئرمین حاجی سید رحمان،سرپرست اعلی مولانا شاہد، سید محمدعرف جانجی،سینئرنائب صدراسدخان، نائب صدرحاجی عمران، فنانس سیکرٹری نشاط، انفارمیشن سیکرٹری ابراہیم لودھی اور دیگر نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ 

اس موقع پرچیئرمین غلام سرور صراف، جنرل سیکرٹری وقار علی باچہ، مردان چیمبر آف کامرس کے مقام صدر نعمان فقیر صراف، سینئرنائب شاہ جی  ودیگر موجود تھے

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے کہا تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے دم لیں گے۔ ہم تاجر برادری کی حقوق حاصل کرنے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور کسی بھی ادارے کو تاجروں کے ساتھ ظلم وزیادتی کرنے اجازت نہیں دیں گے حکومت تاجر برادری کو ان کے ضروریات کے مطابق وسائل فرا ہم کریں گے تو ملک میں صنعتی ترقی ہو گی

 صنعتی ترقی سے بے روزگاری کنڑول ہو سکتی ہے۔ تاجر برادری  کی فلاح و بہبود کےلئے ہر فورم پر آواز اٹھایا جائے گا، آخر میں ظاہر شاہ نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی جانب سے بھر پورتعاون کا یقین دلایا۔

0/Post a Comment/Comments