مردان میں سوئی گیس کے بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے



 سوئی گیس نہ ہونے کے باعث شہری مہنگے داموں لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) گیس سلینڈر خریدنے پر مجبور ہے،


مردان( دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)مردان میں سوئی گیس کے بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،صبح کے وقت بچے ناشتے کے بغیر سکول جانے لگیں،صارفین بھاری بلز ادائیگی کے باوجود محکمہ سوئی گیس فراہمی میں ناکام،سوئی گیس نہ ہونے کے باعث شہری مہنگے داموں لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) گیس سلینڈر خریدنے پر مجبور ہے،

شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،تفصیلات کے مطابق مردان کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث سوئی گیس صبح،دوپہر اور شام کے وقت مکمل طور پر بند ہونے سے صارفین کے گھریلو امور میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم محکمہ سوئی گیس حکام شہریوں کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے

 اس سلسلے میں شہریوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت  سوئی گیس کی فراہمی ہر صورت ممکن بنانے کیلئے من و عن اقدامات اٹھا کر فوری ریلیف فراہم کیا جائے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہونگے



0/Post a Comment/Comments