ایف جی ڈگری کالج نوشہرہ میں چار روزہ چھٹی نیشنل وومن یوتھ کیریئر کانفرنس کا انعقاد
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی )طالبات میں مستقبل سے متعلق مختلف شعبوں کو اختیار کرنے اور انکو دور جدید میں عملی زندگی گزارنے کے حوالے سے چھٹی نیشنل وومن یوتھ کیریئر کانفرنس ایف جی ڈگری کالج نوشہرہ میں منعقد ہوا چار روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد غیر سرکاری تنظیم خیگڑہ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن اور دیگر غیر سرکاری اداروں کے مشترکہ تعاون سے ہوا کانفرنس کی چیف ارگنائزر مہوش بخاری کے مطابق قومی کانفرنس مختلف مرحلوں پر مشتمل تھا پہلے مرحلے میں طالبات کو مستقبل کے مختلف شعبوں کو اختیار کرنے کے حوالے سے مختلف سیشن ہوئے جن میں ٹریفک کے قوانین سے متعلق اگاہی، اپنی دفاع، بینکنگ کے بارے آگاہی سیشن بیوٹیشن وغیرہ شامل تھے جبکہ اگلے مرحلے میں سٹوڈنٹس کی سیلف گرومنگ کے حوالے سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کی سائیکالوجسٹ رابعہ نے طالبات کو خود اعتمادی کے بارے میں اگاہی سیشن دیا کانفرنس میں ہنر کے مقابلوں کے خصوصی سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں مختلف ہنر کے مقابلے جیسے قریشی کے زریعے مختلف ڈیزائننگ اور سلائی وغیرہ شامل تھے ان کا مزید کہنا تھا کہ کانفرنس میں کوکنگ، ڈریس میکنگ، بیوٹیشن، پینٹنگ تقریری نعت، قرأت اور دیگر مختلف مقابلے منعقد ہوئے اور ان مقابلوں میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے طالبات کو نقد انعامات دیے گئے کانفرنس میں خیبر پختونخوا پولیس،ٹریفک پولیس، خیبر پختونخوا اکنامک انڈسٹریل زون، فوڈ اور کپڑوں کی ڈیزائننگ کے سٹائل لگائے گئے تھے اس کے علاوہ کلچر اور سپرنگ سے متعلق فیسٹیول بھی جاری تھا انہوں نے کہا کہ اکیڈمیا کو ایمپلائرز کے ساتھ لنک کیا جا رہا ہے تاکہ طالبات کو عملی زندگی میں قدم رکھنے سے پہلے ان شعبوں کے بارے میں مکمل معلومات حاصل ہو جو ہمارے معاشرے میں مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہی ہے کانفرنس کا بنیادی مقصد طالبات میں خود اعتمادی اور موجودہ دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اگاہی سیشن منعقد کرانے تھے
ایک تبصرہ شائع کریں