صوبائی حکومت نے پختون قوم کو تباہی دہانے کھڑا کر دیا ہے دلفریب نعروں سے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں،گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی ائی حکومت کے ناقص کارکردگی اور ناکام پالیسی کے بدولت صوبے کو معاشی بدحالی اور امن و امان کی ابتر صورتحال کا سامنا ہے قومی خزانے اور سرکاری وسائل کو عوام کے فلاح وبہبود کے بجائے پی ٹی ائی کے جلسے جلوسوں پر اڑایا جا رہا ہے صوبے میں کرپشن اور اقرباء پروری کے بڑھتے رحجان پی ٹی آئی حکومت کی ناکامی کی منہ بولتا ثبوت ہے پی ٹی آئی نے خیبر پختوں کوا کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے صوبائی وزیر اعلیٰ اپنے آبائی گاوں نہیں جا سکتے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پختون قوم کو تباہی دہانے کھڑا کر دیا ہے دلفریب نعروں سے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری اور عوامی پارٹی ہے اور ان کے تمام تر فیصلے پاکستانی عوام کے لئے ہوتے ہیں پی پی پی نے ملک ہمیشہ ملک کو ترقی کے راہ پر گامزن کیا ہے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا پی پی پی کی مرہون منت ہے انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے والے اورنگ زیب خان کو پی پی پی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اورنگ زیب خان جیالا کارکن ہیں ان کی شمولیت سے پی پی پی مزید منظم ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز تخت بھائی میں اورنگ زیب خان کے رہائش گاہ پر شمولیتی جلسے سے خطاب کیا اس موقع پر پی پی پی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا ضلع مردان کے صدر اسداللہ خان ملک طماش خان جنرل سیکرٹری نامدار شاگئی مردان ڈویژن کے صدر عمر فاروق خان اور اورنگزیب خان دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر پی پی پی کے صوبائی رہنما ، صوبائی کونسل کے رکن باچا حسین،سویر ا پرکاش،عرفان خان سابق ایم این اے ملک عظمت خان، زاہد درانی،طاہر عباس خان، یاور نصیر خان، ملک طماش خان، ایوب خان، اسد کشمیری، عابد علی شاہ شمس شیرپاو، سابق تحصیل ناظم جاوید خان، پیپلزلیبر ونگ کے صوبائی صدر شاہ ذوالقرنین، کامریڈانور زیب خان، سید باچا مہمند،ابراہیم سید یوسفزئی،پیپلز یوتھ کے صدر عمران خان مہمند،نیاز علی خان یوسف زئی،یوسف خان مہمند شاہجہاں خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خوشحالی اور معاشی آسودگی کو یقینی بنانے کو ملک کی ترقی استحکام کے لیئے لازم تصور کرتی ہے انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ دراصل معاشی آسودگی کا ایک وژن تھا جسکی تکمیل میں بی بی شہید نے جان قربان کی، صدر زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسی وژن کی تکمیل میں کوشاں ہیں۔ پیپلز پارٹی قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اس ملک میں جمہوریت کی پاسداری قانون کی عملداری یقینی بنانا پی پی پی کا وطیرہ ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے اقتصادی ترقی کے حوالے سے وفاقی حکومت کی مثبت اقدامات کو سراہتے ہوئے نجی شعبے کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا۔ انہوں نے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور معیشت کی بحالی کے لیے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مضبوط تعاونانتہائی ضروری ہے۔ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان اشتراک ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، جس سے معیشت کو مستحکم اور ترقی کے عمل کو تیز تر کیا جا سکتا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا کو صوبائی حکومت کی جانب سے کسانوں پر حالیہ دنوں لگائے گئے ٹیکس کو ظالمانہ اور احمقانہ قرار دیا اور بتایا کہ ایسی زمینوں پر بھی ٹیکس لگایا گیا ہے جو دریا برد ہوچکی ہیں پندرہ کروڑ تک 45 فیصد ٹیکس ہے اور اس سے اضافی آمدن والے کسان دشمن بل کو روک دیا گیا ہے۔کسانوں کے لئے گورنر ہاؤس کھلا ہے، انہوں نے کہا کہ کسان بل زیادتی ہے جو زمین کسی کے قبضہ میں ہے یا دریا میں تو اس پر بھی ٹیکس لگایا گیا ہے۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ رواداری، برداشت کلچر سیاست اور ریاست کا حسن ہوتا ہے افسوس ہمارے ملک اور بالخصوص صوبہ میں یہاں کی روایات اور اعلی سیاسی اقدار کو نام نہاد سیاسی جماعت کے زریعے پامال کیا جارہا ہے ضلع مردان کے صدر اسد خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی خوشحالی اور معاشی آسودگی کو یقینی بنانے کو ملک کی ترقی استحکام کے لیئے لازم تصور کرتی ہے انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ دراصل معاشی آسودگی کا ایک وژن تھا جسکی تکمیل میں بی بی شہید نے جان قربان کی، صدر زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسی وژن کی تکمیل میں کوشاں ہیں۔ پیپلز پارٹی قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اس ملک میں جمہوریت کی پاسداری قانون کی عملداری یقینی بنانا پی پی پی کا وطیرہ ہے
ایک تبصرہ شائع کریں