کلپانی پل سے چھلانگ لگانے والی خاتون کی لاش برآمد

 


کلپانی پل سے چھلانگ لگانے والی خاتون کی لاش برآمد
وجہ کیا ہے

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ)گزشتہ شب کلپانی پل سے خاتون نے پانی میں چھلانگ لگا کر ڈوب گئی تھی،جن کی لاش کو ریسکیو 1122 غوطہ خوروں کی ٹیم نے مسلسل جدوجہد کرتے ہوئے  برآمد کرکے ورثاء کو حوالہ کر دیا۔

واقعات کے مطابق مسماہ (ص) زوجہ جمشید سکنہ نور من خیل ہوتی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گزشتہ رات کلپانی پل سے چھلانک لگا دی جس سے وہ گہری پانی میں ڈوب کر رات گئے تک لاپتہ ہو گئی تھی

ہفتے کے روز ریسکیو 1122 مردان اور  ریسکیو 1122 نوشہرہ کی غوطہ خوروں کی ٹیموں نے دن رات آپریشن کرتے ہوئے خاتون کی لاش کو برآمد کرکے ورثاء کو حوالہ کر دی۔آخری اطلاعات تک وجہ معلوم نہ ہو سکی۔


0/Post a Comment/Comments