کاٹلنگ کے علاقہ سنگاو میں 15 سالہ نوجوان گولی لگنے سے جاںبحق

 



15 سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کشی کرلی

 

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹر) تھانہ بایئزئی کے حدود سنگاو کاٹلنگ میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر 15 سالہ نوجوان نے کمرے کے اندر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی،ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے نعش کو ضروری کارروائی کیلئے ٹائپ ڈی ہسپتال کاٹلنگ منتقل کر دیا،واقعات کے مطابق سنگاو کاٹلنگ کے رہائشی یاسر خان ولد اسرار خان نے تھانہ بایئزئی پولیس کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ان کا 15 سالہ بھانجا محمد اسرار ولد محمد جلال گھر کے کمرے میں موجود تھا کہ اچانک فائرنگ کے آواز سن کر کمرے کے اندر داخل ہوا تو وہ خون میں لت پت پڑا تھا،پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ ہمارا کسی کے ساتھ دشمنی یا دلبدی نہیں ہے،

0/Post a Comment/Comments