رستم میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی سمیت 1 جاںبحق

 


جائیداد کے تنازعے پر مخالفین کی فائرنگ سے آپکو بھی بہت بہت مبارک ہو 3 افراد زخمی سمیت ایک جاںبحق ہوگئے 

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹ)نواحی علاقہ رستم زور آباد میں جائیداد کے تنازعے پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی سمیت 1 جاںبحق ہوگئے،ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،مقدمہ درج تفتیش شروع،ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں اور لاش کو ٹائپ ڈی ہسپتال منتقل کر دیا،واقعات کے مطابق محمد نعیم ولد سید قریش سکنہ باریکاب رستم نے پولیس کو بتایا کہ وہ بھائی اکسار علی ہمراہ والد سید قریش کے ساتھ گھر سے نکل کر اراضیات کی طرف جا رہے تھے کہ اس دوران مدار علی،مراد اللہ اور اکبر علی پسران محمد قریش ساکنان زور آباد نے فائرنگ شروع کر دی جس سے اس کا والد سید قریش لگ کر موقع پر جاںبحق جبکہ مدار اللہ اور اکبر علی کی فائرنگ سے چچا شرف خان،سرباز خان اور چچا زاد بھائی فضل مولا لگ کر شدید زخمی ہوگئے جبکہ اکسار علی بال بال بچ گئے۔تھانہ رستم پولیس نے محمد نعیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف چھاپہ زنی کارروائی شروع کر دی،


 

0/Post a Comment/Comments