نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سینئر سول جج اور رستم مردان کا وکیل جانبحق
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم رپورٹر)رشکئی انٹر چینج کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے سینئر سول جج ایڈمن اور وکیل کو موت کے گھاٹ اتار دیا،تھانہ رسالپور پولیس نے نامعلوم ملزم،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی،کرائم انفارمیشن رپورٹ کے مطابق سینئر سول جج ایڈمن حیات ولد پیر گل سکنہ کالام سوات اور ایڈوکیٹ خالد خان ولد امریش خان سکنہ ملندرے رستم موٹر کار سویفٹ نمبر 1840 کے ذریعے مردان سے پشاور جا رہے تھے کہ رشکئی انٹر چینج کے قریب نامعلوم ملزم /ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے وہ دونوں جاں بحق ہوگئے لاشوں کو بعرض پوسٹ مارٹم کےلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او جائے وقوعے پر موجود،پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے
ایک تبصرہ شائع کریں