لالا جان کلی میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا

 




لالا جان کلی میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا

شیرگڑھ (نمائندہ،دی نیوز پوائنٹ اردو )تھانہ لوندخوڑ کے علاقہ ہاتھیان لالا جان کلی میں زبانی تکرار پر مہربان شاہ نے گھر کے اندر فائرنگ کر کے اپنی بیوی 45 سالہ بانوں بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے متوفیہ کی لاش کو پورسٹ مارٹم کے لیے ٹائپ ڈی ہسپتال لوند خوڑ منتقل کر دیا ۔پولیس اسٹیشن لوند خوڑ کے ایس ایچ او شفیع اللہ خان نے فوری طور پر کارروائی کر کے قتل کے واقعے میں ملوث ملزم مہربان شاہ کو موقع پر آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ۔ زرائع کے مطابق قتل کے واقعے میں گرفتار ہونے والا ملزم کے بارے میں معلوم ہو چکا ہے کہ ان کے فرزند کو چند ماہ قبل اپنے علاقے میں زبانی تکرار کرنے پر قتل ہوا تھا جس کے بعد ان کے ذہنی توازن بگڑ گئے تھے ۔ لوند خوڑ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کیس کی مزید تفتیش شروع کردی ۔


0/Post a Comment/Comments