فارغ التحصیل طلباء و طالبات کے لیے مختلف کمپنیوں اور اداروں کے ساتھ ملازمت کے مواقع فراہم کرنا ہے،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں شعبہ کیریئر ڈیویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام پختون خواہ کالج آرٹ میں جاب فیر کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ مردان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری گروپ لیڈر اور مرکزی تنظیم تاجران صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے اس موقع پر کہا جاب فیر کا مقصد طلباء اور فارغ التحصیل طلباء و طالبات کے لیے مختلف کمپنیوں اور اداروں کے ساتھ ملازمت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس قسم کے ایونٹس طلباء کو اپنی صلاحیتوں کو پیش کرنے، نوکری کے مواقع کو سمجھنے اور صنعتی لوگوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
اس جاب فیر میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے، جو طلباء کو اپنے CVs جمع کرانے اور انٹرویو کے مواقع فراہم کریں گی۔ یہ ایونٹ طلباء کے لیے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اپنے کیریئر کے حوالے سے اہم فیصلے کر سکیں اور عملی دنیا کے ساتھ رابطہ قائم کر سکیں۔ مردان چیمبر اف کامرس کے گروپ لیڈر مرکزی تنظیم تاجران صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے اس موقع پہ کہا عبدالولی خان یونیورسٹی کا شمار پاکستان کی صف اول کی یونیورسٹیز میں ہوتا ہے اور مردان چیمبر اف کامرس اس حوالے سے یونیورسٹی کے ساتھ ہر ٹائم رابطے میں رہتی ہے اور مردان چیمبر اف کامرس کی جانب سے طلباء و طالبات کی ہر سطح پہ حوصلہ افزائی کی جاتی ہے عنقریب ایگریکلچر کے شعبے میں مشترکہ طور پہ انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کرنے پہ غور کر رہے ہیں جس میں بیرون ملک اور اندرون ملک سے زراعت کے شعبے میں تعلق رکھنے والے سائنسدان شرکت کریں گے اس موقع پہ ڈائریکٹر ائی بی ایل ڈاکٹر احتشام ڈائریکٹر CDC ڈاکٹر شاہ حسین، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر طارق محمود پرنسپل پی سی اے فضل ستار دورانی ڈائریکٹر ایڈمن فرہاد صافی میوزیم انچارج ڈاکٹر اعجاز اور دیگر شعبوں کے سربراہان موجود تھے
ایک تبصرہ شائع کریں