غربت کو کم کرنے اور معیشت کے بہتر فروغ میں ریئل اسٹیٹ کا شعبہ اہم کردار ادا کرتا ہے،ظاہر شاہ

 




 رئیل اسٹیٹ شعبہ معیشت کی ترقی میں کلیدی کردارادا کرتا ہے،مردان چیمبر آف کامرس گروپ لیڈر ظاہر شاہ

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی)مردان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری گروپ لیڈر اور مرکزی تنظیم تاجران صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ شعبہ معیشت کی ترقی میں کلیدی کردارادا کرتا ہے لہذا حکومت اس شعبے پر عائد بھاری ٹیکسوں پر نظرثانی کرے تاکہ یہ شعبہ مشکلات سے نکل کر ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے عشائیے اور نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے چئیر مین عمیر خان اتوزئی،وائس چئیر مین وسیم عباس،ایگزیکٹو ممبر سعید فدا محمد،الیاس شاہ و دیگر ممبران بھی موجود تھے، ظاہر شاہ نے نو منتخب صدر محمدفاروق خان  اور جنرل سیکرٹری کاشف زمان کو ہار پہنائے اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراوئی۔ انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت کی ترقی، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، غربت کو کم کرنے اور معیشت کے بہتر فروغ میں ریئل اسٹیٹ کا شعبہ اہم کردار ادا کرتا ہے، عمیر خان اتوزئی نے کہا کہ پاکستان میں سیمنٹ، سٹیل اور بلڈنگ میٹریل سمیت تقریبا 250صنعتوں کا کاروبار رئیل اسٹیٹ شعبے سے وابستہ ہے لیکن بھاری ٹیکسوں اور قیمتوں کے تعین کے نئے طریقہ کار نے اس شعبے سے منسلک تمام صنعتوں کا کاروبار متاثرکیا ہے جس وجہ سے بہت سے لوگوں نے اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چھوڑ دی ہے جو معیشت کیلئے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس شعبے پر عائد بھاری ٹیکسوں پر نظرثانی کرے اور اس شعبے کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرے تا کہ یہ شعبہ بہتر ترقی کر سکے اور معیشت کو مضبوط کرنے میں اپنا فعال کردار ادا کر سکے۔مردان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری گروپ لیڈر اور مرکزی تنظیم تاجران صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے نومنتخب کا بینہ کو یقین دہانی کرائی کہ چیمبر رئیل اسٹیٹ شعبے کے مسائل حل کرانے میں 

0/Post a Comment/Comments