فلسطین کے نہتے مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ضلع مردان میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

 



جماعت اسلامی اور مرکزی تنظیم تاجران کے دو دھڑوں ظاہر شاہ گروپ اور احسان باچہ گروپ کی اپیل پر فلسطین،غزہ کے نہتے مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ضلع مردان میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال، تمام تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں معطل،

مقررین نے ضلعی انتظامیہ مردان سے مطالبہ کیا کہ مردان میں کے ایف سی مکمل بند کیا جائے


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)ملک بھر کی دیگر حصوں کی طرح مردان میں بھی جماعت اسلامی اور مرکزی تنظیم تاجران کے دو دھڑوں ظاہر شاہ گروپ اور احسان باچہ گروپ کی اپیل پر فلسطین،غزہ کے نہتے مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ضلع مردان میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال، تمام تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں معطل جبکہ بازار میں ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی،ضلع مردان کے تمام تاجر برادری نے فلسطین بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا،

اس موقع پر بنک روڈ پر لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع مردان کے امیر غلام رسول،ابراہیم بلند،مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹریزاحسان باچہ،ظاہر شاہ نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا پاکستان میں یہودی کمپنیوں کی مصنوعات سے مکمل بائیکاٹ کیا جائے،پشاور،روالپنڈی اور سوات میں یہودیوں کا ریسٹورنٹ بند ہو رہے ہیں اور ضلع مردان میں یہودیوں کا ریسٹورنٹ کھلا ہوا ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ مردان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مردان میں یہودیوں کا ریسٹورنٹ مکمل بند کیا جائے اگر خدانخواستہ ایسا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتطامیہ پر عائد ہوگی۔

مقررین نے مزید کہا کہ اسرائیلی کی جانب سے فلسطین،غزہ پر ظلم و جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور ہمارے حکمران خاموشی اختیار کر رکھی یے انہوں نے فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم و جارحیت پر او آئی سی سے نوٹس لینے مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم و جارحیت مزید برداشت نہیں کرینگے اگر بند نہیں کیا گیا تو ہم بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔


0/Post a Comment/Comments