نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار مردان کے مجموعی مسائل کے حل اور قانون و انصاف کی فراہمی میں موثر کردار ادا کریں گے،مرکزی تنظیم تاجران صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ٹی پی این )مرکزی تنظمم تاجران صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نےڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر آصف اقبال ایڈوکیٹ ، جنرل سیکرٹری ذوالفقار علی خان ایڈوکیٹ اورکابینہ ممبران کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ،آصف اقبال ایڈووکیٹ اور کاببینہ کی واضح کامیابی وکلاء برادری کا ان پر اعتماد کا مظہر ہے،امید ہےنومنتخب قیادت وکلاء برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنابھرپور کرادر ادا کرے گی، امید ہے نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار مردان کے مجموعی مسائل کے حل اور قانون و انصاف کی فراہمی میں موثر کردار ادا کریں گے، صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے کہا کہ تنظیم تاجران ضلع مردان اور مردان چیمبر آف کامرس نے بار ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ عام کو وکیل برادری سے انصاف کی فراہمی کی بارے میں بہت سے توقعات رکھتے ہیں جس کو پورا کرنے کرنے لئے اپ وکلاء برادری اپنا کردار ادا کرینگے۔اس موقع پر تنظیم تاجران ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری وقار علی باچہ، چیئرمین غلام سرور صراف ،آفتاب مہمند، گل سید،اعتبار خان، فاروق خان، واجدا ور دیگر موجود تھے۔
ایک تبصرہ شائع کریں