مردان چیمبر آف کامرس چھوٹے صنعت کاروں اور تاجر وں کے فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے روز اول سے کوشاں ہے،صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان) مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے گروپ لیڈر اور مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ مردان چیمبر چھوٹے صنعت کاروں اور تاجر وں کے فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے روز اول سے کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع مردان آل نرسریز ایسوسی ایشن میں خلف برداری کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاجہاں وہ مہمان خصوصی تھے
اُنہوں نے نومنتخب عہدیداروں سے اُنکے عہدوں کا خلف لیا۔اس موقع پر نرسری ایسوسی ایشن کے صدر محمد فاروق خان، جنر ل سیکرٹری سجاد خان، نائب صدور اکرم خا ن،حمایت،محمد طارق، رشید، فنانس سیکرٹری آصف، سیکرٹری اطلاعات احمد علی اور دیگر نے مرکزی تنظیم تاجران ظاہر شاہ گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس کے علاوہ تقریب میں ایسوسی ایشن کے ممبران، پرنٹنگ اور الیکٹرک میڈیا کے نمائندوں اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ظاہر شاہ نے کہا کہ مردان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری قانون کے مطابق کاروبار کے فروغ اور اس کی وسعت کے لیے مواقع پیدا کرنا اور اُنکو درپیش مسائل کو موثر انداز میں مختلف پلیٹ فارمز پر حل کرنے کے لئے اپنی خدمات فراہم کرتا۔اُنہوں نے کہا کہ نرسری فارمز بھی ایک انڈسٹری کی حیثیت رکھتا ہے جو ماحول کی خوبصورتی میں اہم کردار اداکرتا ہے حکومت کو چاہیے کہ اس سیکٹر کی طرف توجہ دیکر نرسریز کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ اس کی بدولت ماحول میں خوبصورتی اور ماحول کو صاف رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
ظاہر شاہ نے کہا کہ مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری اور مرکزی تنظیم تاجران آپ لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریگا جس پر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شکریہ ادا کیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں