بدبخت بیٹے نے اپنی سگی ماں کو قتل کر دیا

 





بدبخت بیٹے نے اپنی سگی ماں کو قتل کر دیا

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائمز رپورٹر)تھانہ صدر کے علاقہ کور کوڑے ولہ میں گھریلو ناچاقی پر بدبخت بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی سگی ماں کو قتل کردیا،ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے لاش کو ضروری کارروائی کیلئے مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کر دیا،واقعات کے مطابق مسماہ(گ) دختر عقیل زر سکنہ فارم کورنہ ہوتی حال کور کوڑے ولہ نے رپورٹ درج کرائی،گذشتہ شب میں اپنی والدہ مسماہ(آ )بیوہ عقیل زر ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ اس دوران ان کا بھائی شاہ سوار ولد عقیل زر باہر سے آکر یکدم فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں والدہ لگ کر موقع پر جاںبحق ہوگئی وجہ عناد ملزم بھائی شاہ سوار اور والدہ کے درمیان گھریلو ناچاقی بتائی جاتی ہے،تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔


0/Post a Comment/Comments